Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

Save your Investment and get benefits. محفوظ سرمایہ کاری کریں اور دس گنا زیادہ فائدہ حاصل کریں



 

 حضرت عبیداللہ بن محمد رحمہ اللہ تعالٰی کہتے ہیں کہ ایک سائل امیر المؤمنین

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آ کر کھڑا ہوا ،حضرت علی رضی اللہ عنہ

نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اپنی والدہ

کے پاس جاؤ اور انہیں کہو کہ میں نے آپ کے پاس 6 درہم رکھوائے تھے ان میں

سے1  درھم دے دو، وہ گئے اور انہوں نے واپس آ کر کہا کہ امی جان کہ رہی ہیں

 وہ 6 درہم تو آپ رضی اللہ عنہ نے آٹے کے لئے رکھوائے تھے۔

 

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کسی بھی بندے کا ایمان اس وقت تک سچا ثابت

 نہیں ہو سکتا جب تک کہ جو چیز اس کے پاس ہے اس سے زیادہ اعتماد اس چیز پر

 نا ہو جائےجو اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں ہے۔ اپنی والدہ سے کہو کہ 6 درہم بھیج دیں،

چناچہ انہوں نے 6 درہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھجوا دئے  جو حضرت علی رضی اللہ عنہ

نے اس سائل کو دے دئے۔

 

راوی کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ نے اپنی نشت بھی نہیں بدلی تھی کہ اتنے میں

ایک آدمی ان کے پاس سے ایک انٹ لئے گزرا جسے وہ بیچنا چاہتا تھا حضرت علی رضی اللہ عنہ

نے اس سے کہا کہ اونٹ کتنے میں دو گے ؟ اس آدمی نے کہا ایک سو چالیس درہم میں

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا اسے یہاں باندھ دو البتہ اس کی قیمت کچھ عرصہ بعد

دیں گے۔

 

وہ آدمی اونٹ وہاں باندھ کر چلا گیا ۔ تھوڑی دیر میں ایک اور آدمی آیا اور اس نے

پوچھا کہ یہ اونٹ کس کا ہے ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میرا۔ اس آدمی

نے کہا کہ آپ اسے بیچیں گے ؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا ہاں اس آدمی

نے پوچھا کتنے میں؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہا دو سو درہم میں اس آدمی نے کہا

میں نے اس قیمت میں یہ اونٹ خرید لیا ۔

 

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جس آدمی سے وہ اونٹ خریدا تھا اسے ایک سو چالیس

درہم ادا کر دئے اور باقی ساٹھ درہم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دئے انہوں نے پوچھا

یہ کیا ہے ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ وہ ہے جس کا اللہ تعالٰی نے اپنے

نبی ﷺ کی زبانی ہم سے وعدہ کیا ہے۔

مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَا ۚ  ((الانعام : 160))

جو ایک نیکی لے کر آئے گا اللہ تعالیٰ اس ایک کے بدلے دس گنا زیادہ اجر دیں گے ۔

 

ناظرین یہ انویسٹ اللہ تعالٰی کے ساتھ ہے اس کا دس گنا فائدہ ضرور ہو گا

اگر ہم بھی اللہ تعالیٰ کے تعالٰی کے ساتھ انویسٹ کر کے فائدہ حاصل کرنا چاہتےہیں

تو اپنے ارد گرد معاشرے میں غریب ،مسکین، یتم، ضرورت مند، مصیبت زدہ ،

قحط زدہ ، سیلاب میں پھنسے لوگوں کے ساتھ تعاون کر کے اپنی انویسٹ کو

محفوط بنائیں ۔ مستقبل میں اللہ تعالٰی اپنے وعدے کے مطابق دس گنا یا اس سے

بھی زیادہ واپس لوٹائیں گے ۔

ناظرین یہ انویسٹ تو بہت کمال ہے لیکن اس کا فائدہ تبھی ہو گا جب اللہ تعالیٰ پر

پختہ ایمان اور کامل یقین ہو گا ۔ ضروری نہیں کہ آپ یہ انویسٹ کریں تو آپ کو

اس کے بدلے نقد کیش ہی ملے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالٰی اس انویسٹ کے

بدلے آپ کو کسی ایسی بیماری اور حادثے سے بچا لے جس میں آپ کا بہت ذیادہ

خرچہ ہونا ہو ۔ یا اللہ تعالٰی آپ کو اس انویسٹ کے بدلے کسی بڑے نقصان سے

محفوظ رکھ سکتا ہے۔

اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس انویسٹ کے بدلے اللہ تعالٰی آپ کو نقد کیش

عطا کر دے کاروبار میں منافع کے صورت میں ، آپکی ماہانہ تنخواہ ، یا آمدنی میں

اللہ تعالیٰ اضافہ کر دیں برکت ڈآل دیں ، یا آپ جاب لیس ہیں اللہ تعالٰی آپ کو جاب

عطا کردیں یا کوئی منافع بخش کاروبار عطاء کر دیں۔ اس انویسٹ کے بدلے میں

آپ کو فائدہ ضرور ملے گا وہ کسی بھی صورت میں ہو سکتا ہے لیکن ہاں وہ

فائدہ آپ کی انویسٹ سے دس گناہ زیادہ ضرور ہو گا کیونکہ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔

 

دنیا میں تو اس کا فائدہ ہو گا ہی لیکن آخرت میں بھی یہ انویسٹ ہمارے کام آئے

 گی قبر میں بھی حشر میں بھی اور اس کے بدلے جنت ملے گی ۔اس کے لئے

اللہ تعالیٰ پر ایمان کامل کے ساتھ ساتھ اخلاص بھی بہت ضروری ہے دکھلاوا

نا ہو اس میں۔ اللہ تعالٰی ہمیں اخلاص کے ساتھ عمل کی توفیق عطا ء فرمائے

آمین ! یارب العالمین۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے